منگل 6 اکتوبر 2026 - 16:38
بچوں کی تعلیم ہی کافی نہیں؛ تعلیم کے ساتھ مؤثر تربیت بھی ضروری ہے، حجت الاسلام محمد علی ممتاز

حوزہ/مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت پاکستان کے زیرِ اہتمام ”ننھے ذہن، روشن مستقبل،بچوں کو پڑھانے اور تربیت کرنے کا فن“ کے عنوان سے تین روزہ آن لائن شہیدِ اُمت (ح) تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام، اساتذہ، معلمین اور مبلغین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت پاکستان کے زیرِ اہتمام ”ننھے ذہن، روشن مستقبل،بچوں کو پڑھانے اور تربیت کرنے کا فن“ کے عنوان سے تین روزہ آن لائن شہیدِ اُمت (ح) تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام، اساتذہ، معلمین اور مبلغین نے شرکت کی۔

مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت پاکستان کے تحت تین روزہ آن لائن ’’شہیدِ اُمت تربیتی ورکشاپ‘‘:بچوں کی تعلیم ہی کافی نہیں؛ تعلیم کے ساتھ مؤثر تربیت بھی ضروری ہے، حجت الاسلام محمد علی ممتاز

ورکشاپ سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد علی ممتاز نے خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے مختلف پہلوؤں کو علمی، نفسیاتی اور عملی انداز میں بیان کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بچوں کو صرف تعلیم دینا کافی نہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ مؤثر تربیت بھی ضروری ہے۔

ورکشاپ کے دوران درج ذیل اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی:

بچے کیسے سیکھتے ہیں؟

بچوں کے نفسیات کو کیسے سمجھیں؟

بچوں کے دلوں تک کیسے پہنچیں؟

ایک اچھے استاد کی صفات و خصوصیات کیا ہیں؟

بچوں کو مؤثر انداز میں کیسے پڑھایا جائے؟

تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت کیسے کی جائے؟

استاد کس طرح بچوں کے لیے مؤثر مربی کا کردار ادا کرسکتا ہے؟

ڈاکٹر محمد علی ممتاز نے اس بات کی وضاحت کی کہ ایک کامیاب معلم صرف معلومات منتقل کرنے والا نہیں ہوتا بلکہ وہ بچوں کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور فکری نشوونما میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے بچوں کے ساتھ محبت، حسنِ سلوک، مثبت اندازِ گفتگو، ان کی نفسیاتی ضروریات کو سمجھنے اور ان کی صلاحیتوں کے مطابق تدریس اختیار کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تین روزہ یہ تربیتی ورکشاپ علمی و تربیتی اعتبار سے نہایت مفید اور کامیاب رہی۔ شرکاء نے ورکشاپ کے موضوعات، اندازِ پیشکش اور عملی رہنمائی کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ دور کی اہم ضرورت قرار دیا۔

شرکاء نے مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کی اس علمی و تربیتی کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اسی نوعیت کے تربیتی ورکشاپس اور پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا، تاکہ علماء، مبلغین اور اساتذہ جدید تقاضوں کے مطابق بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنا سکیں۔

مجلسِ علماء مکتبِ اہلبیت پاکستان کے تحت تین روزہ آن لائن ’’شہیدِ اُمت تربیتی ورکشاپ‘‘:بچوں کی تعلیم ہی کافی نہیں؛ تعلیم کے ساتھ مؤثر تربیت بھی ضروری ہے، حجت الاسلام محمد علی ممتاز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha